جنرل نیوز

اوٹکور کے قبرستان میں ایک اور الکٹرک پول کی تنصیب

 

اوٹکور۔(عبدالوسیم )اوٹکور منڈل مستقر میں ایک صاحب خیر اور اوٹکور مستقر کے محلہ سلفی نگر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی جانب سے قبرستان میں ایک اور ہاٸی ماسٹ لاٸیٹ کو نصب کیا گیاہے۔واضح رہے کہ اسی قبرستان میں گذشتہ فبروری کے ماہ میں ایس ایس سی جماعت 2008 بیاچ کے طلبا نے بھی ہاٸی ماسٹ لاٸیٹ کو نصب کیا گیاتھا اور یہ اہل خیر اور نوجوانوں کی جانب سے قبرستان میں دوسری لاٸٹ ہے۔ جس کی وجہ سے سارے قبرستان میں رات کے اوقات میں روشنی ہی روشنی نظر آرہی ہے۔ اس موقع پر مستقر کے مسلمانان نے اہل خیر حضرات کا اس کارخیر کام میں حصہ لینے اور تعاون کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button