نیشنل

ہوائی جہاز کے ذریعہ سفرکرنے والے مسافرین کی تعداد میں بھاری کمی

نئی دہلی 20 مارچ(اردولیکس) وزیر شہری ہوابازی ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں ہوائی جہاز کے ذریعہ سفرکرنے والے مسافرین کی تعداد میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے۔ یہ کمی مختلف ریاستوں میں بندشوں اور RT-PCR جانچ کو لازمی قرار دیئے جانے کی وجہ سے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس کی وجہ سے وزارت نے قابل اجازت پروازوں کی 80 فیصد حد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب پوری نے کہا کہ ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ لہذا وزارت نے، کرائے کے نچلے بینڈ میں، 5 فیصد کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ُاس نے، اوپر کے بینڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ مسافروں کی تعداد، جب ایک مہینے میں تین موقعوں پر، ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہو جائے گی، تو وزارت، 100 فیصد کام کاج شروع کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button