تلنگانہ

حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیسوں میں ہورہا ہے اضافہ


حیدرآباد _21 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ میں کورونا کے394نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,03,118ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,669ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید تین اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 194 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر  2,98,645 ہوگئی ہے۔ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 2,804ہے جن میں 1,123مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 81نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔گزشتہ چند دنوں سے گریٹر حیدرآباد میں روزانہ کورونا وائرس کے کیس میں اضافہ ہورہا ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button