مبارکباد

تلنگانہ کے بودھن میں بچوں کو نماز کی ترغیب ، عائشہ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے سائیکلوں و انعامات کی تقسیم

بودھن 10/اپریل (اردو لیکس) بودھن میں بچوں کو نماز کی ترغیب دلانے کے لیے عائشہ ویلفیر ٹرسٹ بودھن کی جانب سے 40 روزہ فجر کی نماز بہ جماعت تکبیر اولیٰ کے ساتھ رکھا گیا ۔ 21/ جنوری سے 1/مارچ تک الحمد لله بودھن کی 7 مساجد میں یہ پروگرام ہوا

جامع مسجد رئیس پیٹھ۔ جامع مسجد شکر نگر۔

جامع مسجد عثمانیہ بودھن۔ فاروق مسجد آچن پلی۔

مسجدِ قادریہ اعظم گنج۔ مدنی مسجد شربتی کنال۔

مسجدِ غریب نواز گوشالا۔

جس میں جملہ 960 بچوں نے رجسٹریشن کروایا اور 40 دنوں تک مسلسل 650 طلباء نے بہ جماعت فجر کی نماز ادا کی . جو بچے چالیس دنوں تک مکمل نماز ادا کیے ٹرسٹ کے صدر محترمہ عائشہ فاطمہ عا مر صاحبہ نے بچوں میں سائیکل انعامات تقسیم کیئے اور جو بچے مکمل چالیس روز نماز ادا نہ کیئے انہیں ترغیبی انعامات دیا گیا. الحَمدُ للہ 9 اپریل بعد نماز فجر مرحبا فنکشن ھال رئیس پیٹھ میں جامع مسجد رئیس پیٹھ کے مسلسل 40 دنوں تک نماز فجر با جماعت پڑھنے والے جملہ 216 طلبہ کو سیئکل تقسيم کئے گئے

اس موقع پر عائشہ ویلفیر ٹرسٹ کے ذمہ داران کے علاوہ مہمان خصوصی

محمد شکیل عامر رکن اسمبلی بودھن

حافظ محمد لئیق خان صدر جمعیت علماء ضلع نظام آباد کے ساتھ جناب افضل پرواز ٹی وی کے ساتھ مقامی نیوز رپوٹر کے علاوہ مساجد کے ائمہ وحفاظ اور بچوں کے سرپرستوں کی کثیر تعداد دیکھی گئ

اس چالیس روزہ پروگرام کو کامیاب بنانے مفتی جابر صاحب اشاعتی مولانا سید عبدالقدیر شاکر احمد عرفان خان حافظ کلیم اللہ کے علاوہ مساجد کے ذمہ داروں کا بہت تعاون رہا جس کے لیے ہم ٹرسٹ اُن کا دل کی گہرائیوں سے شکر ادا کرتے ہیں۔۔ یکم مارچ کے بعد بھی مساجد میں بچوں کی کثیر تعداد دیکھی جارہی ہے اللہ پاک ہماری نسلوں کو نماز کا پابند بنائیں اور ایسے ترغیبی پروگرام رکھنے والی کو بہترین جزا عطا کرے آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button