جرائم و حادثات

ریپ کرنے کی کوشش۔ خاتون نے کاٹ دیا پرائیویٹ پارٹ

سدھی 21 مارچ (اردولیکس) عصمت ریزی کی کوشش کرنے والے شخص کا پرائیویٹ پارٹ ایک خاتون نے کاٹ دیا۔ یہ واقعہ ریست مدھیہ پردیش ضلع سدھی کے موضع اومریا میں جمعرات کی رات پیش آیا۔ تاخیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 45 سالہ خاتون کا شوہرکام پرگیا ہوا تھا کہ اس دوران اس کا یک رشتہ دار مکان میں داخل ہوگیا۔ ملزم نے خاتون کی عصمت ریزی کی کوشش کی۔ خاتون نے قریب 20 منٹ تک مزاحمت کی اورآخرکاراپنی عزت بچانے کیلئے اس نے گھرمیں رکھی درانتی سے ملزم کے جسم کا عضوئے خاص کاٹ دیا۔ متعلقہ سب انسپکٹر دھرمیندرسنگھ راجپوت نے بتایا کہ بعد ازاں خاتون نے پولیس سے شکایت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button