تلنگانہ

عالمی یوم شاعری پرنائب صدرجمہوریہ کی مبارکباد

نئی دہلی21 مارچ (اردولیکس) نائب صدرجمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے عالمی یوم شاعری کے موقع پرعوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس موقع پر شاعرانہ ادب کو پڑھا اور سنا جانا چاہئے۔ نائب صدرجمہوریہ نے اپنے پیغام میں وینکیا نائیڈو نے کہا کہ شاعری انسانی احساسات کے اظہار کے لئے ایک بہترین ذریعہ ہے۔ شاعری آفاقی ہے اور یہ انسانی شعور کو بلندیوں تک لے جاتی ہے۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا’’شاعری ہی انسانی احساسات و جذبات کا سب سے پُرجوش اظہار ہے۔ عالمی یوم یوم شاعری پر شاعروں کی تخلیقوں کے بیدار مغز اور پرجوش قارئین،سامعین کو مبارکباد ۔ اس موقع کو عمدہ شاعری پڑھ اور سن کر منائیں‘‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button