تلنگانہ

تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند_ چیف منسٹر چندرشیکھر راو کا پرانا ویڈیو وائرل

حیدرآباد _ 21مارچ ( اردولیکس) سوشیل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ گروپوں میں آج صبح سے چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھر راو کا ایک پرانا ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں 31 مارچ تک تمام تعلیمی اداروں کو بند کردینے کا اعلان ہے یہ ویڈیو گذشتہ سال  14 مارچ  2020 کا ہے جب   ریاست میں کورونا وائرس کی وبا شروع ہوئی تھی جسے اب وائرل کیا جا رہا ہے چند دن قبل ہی چیف منسٹر چندرشیکھر راو نے تعلیمی اداروں بالخصوص اقامتی اسکولوں اور ہاسٹلس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے دو دن میں تعلیمی اداروں کو کھلے رکھنے یا بند کرنے سے متعلق فیصلہ لینے کا اعلان کیا تھا اور چیف منسٹر کے اس اعلان کے بعد سے ہی طلبہ اور سرپرستوں میں حکومت کے اعلان کا بے چینی سے انتظار ہے ایسے وقت بعض افراد نے پرانے ویڈیو کو وائرل کردیا۔جس کو دیکھنے کے بعد کئی لوگ چیف منسٹر کا اعلان سمجھ رہے ہیں لیکن چیف منسٹر نے ایسا کوئی اعلان یا پریس کانفرنس نہیں کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button