اسپشل اسٹوری

96 اور 100 دن میں حافظ قرآن بننے والے دو کمسن بچے

اللہ اکبر کبیرا اللہ تعالیٰ کی قدرت قرآن مجید کا معجزہ جو قیامت تک جاری رہے گا دو کمسن طلباء کی مختصر مدت میں حفظ قرآن مجید کی تکمیل ماشاءاللہ الحمدللہ ملک کے ریاست مہاراشٹرا کے دو الگ الگ مدارس اسلامیہ سے دو کمسن طلباء نے حفظ قرآن مجید کی سعادت مختصر وقت میں حاصل کی یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت اور قرآن مجید کا عظیم معجزہ ہے تفصیلات کے بموجب ملک کی مشہور ومعروف دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے طالب علم محمد شعیب ابن محمد ارشاد انصاری ساکن بانکا ریاست بہار نے صرف 100 دنوں میں حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا مہاراشٹرا ملک کی وہ عظیم دینی درسگاہ ہے جہاں 12000 ہزار سے زائد طلباء مختلف شعبہ جات میں علم دین حاصل کرتے ہے جامعہ میں شعبہ دینیات سے افتاء تک کے شعبہ جات قائم ہے اس ہونہار کمسن طالب علم کی 100 دنوں میں تکمیل حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کرنے کے مسرت میں مہتمم جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا خادم قرآن حضرت مولانا غلام محمد وستانوی دامت برکاتہم العالیہ نے اس کمسن طالب علم کو 10000 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا اسی طرح کویت اور امریکہ کے ایک ایک صاحب نے بھی دس ہزار روپے کا انعام دیا اور ایک صاحب خیر نے اس کمسن طالب علم کو عمرہ کو اپنے جانب سے روانہ کرنے کا اعلان کیا

 

ایک دوسرے طالب علم جس کا نام محمد معاذ ابن قاری بلال احمد قاسمی ساکن جاگیردار کالونی ریلوے اسٹیشن اورنگ آباد نے جامعہ اسلامیہ دارالعلوم دولت آباد سے صرف 96 ایام میں تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی اس طالب علم کا کمال یہ ہے کہ اسکول کی عصری تعلیم جاری رکھتے ہوئے صرف 96 ایام میں تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کا محلہ وقوع قلب کو بنایا ہے جس کا ذکر اللہ نے خود پارہ 21 کے شروع میں ارشاد فرمایا کہ قرآن مجید حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب اطہر پر نازل فرمایا اور قرآن مجید سینہ در سینہ قیامت تک منتقل اور محفوظ ہوتے ہی رہے گا یہ قرآن مجید کا عظیم معجزہ ہے آج ضرورت اس بات کی ہے والدین اپنے بچوں کی دینی تعلیم کی فکر کرے دنیا اور آخرت میں کامیابی کا دارومدار دینی تعلیمات میں ہی مضمر ہے یہ دو کمسن خوش نصیب طلباء قابل مبارکباد کے ہی مستحق نہیں بلکہ کے عالم اسلام کے مسلمانوں اور بالخصوص ملک کے مسلمانوں کے لیے فخر کی بات ہے

 

آج کے انٹرنیٹ اور عریانیت کے دور میں اورنگ آباد کے کمسن طالب علم محمد معاذ جنھوں نے اسکول کی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے صرف 96 ایام میں تکمیل حفظ قرآن کی جو سعادت حاصل کی عصر تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلباء کو محمد معاذ کا کارنامہ قابل تقلید ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button