تلنگانہ

تلنگانہ میں کورونا کے کیسس میں اضافہ

حیدرآباد 24 مارچ(اردولیکس) تلنگانہ میں کوویڈ 19کے431 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,04,298ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,676ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید دواموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 228 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,99,270 ہوگئی ہے۔ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 3,352ہے جن میں 1,395 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button