جرائم و حادثات

گھنٹوں فون پر بات چیت _ ماں کی ڈانٹ پر مایوس فارمیسی کی طالبہ نے کرلی خودکشی

حیدرآباد _25مارچ( اردولیکس) سیل فون پر گھنٹوں بات چیت کرنے پر ماں کی ڈانٹ ڈپٹ سے مایوس ہو کر ایک بی فارمیسی کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق چیوڑلہ منڈل کے پامینا گاوں سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ سپریہ معین آباد کے ایک کالج میں بی فارمیسی کی طالبہ نے کچھ چند دن سے سپریہ فون پر گھنٹوں بات چیت کرنا شروع کردیا۔جس پر اس کی ماں پشیا روزانہ سپریہ کی ڈانٹ ڈپٹ کرتی تھی چہارشنبہ کو بھی پشیا نے سپریہ کو اسی مسئلہ پر ڈانٹ ڈپٹ کی۔جس پر مایوس ہو کر سپریہ نے کمرہ میں فیان سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button