انٹر نیشنل

کورونا کیسے پھیلا؟ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ آج ہوگی جاری

نئی دہلی _30 مارچ ( اردولیکس) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے آج کووڈ19 کی شروعات سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی جائے گی۔ سی این این کے مطابق رپورٹ میں اِس بات کا سب سے زیادہ امکان یہ ہے کہ یہ انفیکشن چین یا جنوب مشرقی ایشیا میں چمگادڑ سے دوسرے جانوروں میں پھیلا اور اس کے بعد یہ ووہان کی مارکٹ میں پہنچا۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائرکٹر جنرل ٹیڈروس نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نوویل کورونا وائرس کی ابتدا سے متعلق تمام مفروضات زیر غور ہیں اور ایک مکمل اور آج جاری ہونے والی رپورٹ سے پہلے، جس کا کافی عرصے سے انتظار تھا، مکمل اور مزید مطالعے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ WHO کو اُس مشن کی مکمل رپورٹ حاصل ہو گئی ہے، جس نے SARS-Cov-2 وائراس کے آغاز کا پتہ لگانے کے لئے اِس سال کے شروع میں ووہان کا دورہ کیا تھا اور یہ رپورٹ تمام رُکن ملکوں کو بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button