نیشنل

ذکیہ جعفری کی درخواست پر سپریم کورٹ کرے گی عنقریب سماعت

نئی دہلی _ کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی درخواست پر سپریم کورٹ میں عنقریب سماعت ہونے والی ہے جس میں انہوں نے گجرات فسادات کے دوران گلبرگ سوسائٹی میں پیش آئے مسلم نسل کشی کے واقعہ میں گجرات کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے اس وقت کے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو کلین چٹ دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے  2002 کے گودھرا فسادات کے دوران گلبرگ سوسائٹی  میں پناہ لینے والے افراد مسلمانوں پر اشرار نے حملہ کیا تھا اور اسے آگ لگا دی تھی جس میں  68 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری بھی شامل تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button