عالمی وبا کے نازک حالت میں ریسرچ اسکالر فضل الرحمن کی خدمات قابل ستائش: ضلع مہتمیم تعلیمات نارائن پیٹ نے پیش کی تہنیت:

 

نارائن پیٹ: ملک میں عالمی وباء کویڈ19(کرونا) کی پہلی لہر کے بعد تعلیمی نظام شدید طورپر مثاثرہوا تھا۔ سرکاری طورپر متبادل انتظامات کیے جارہے تھے۔ایسے نازک حالات میں سب سے پہلے تلنگانہ میں آن لائن تربیت و لکچرس کا اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ کی ضلعی محبوب نگر کی جانب سے شروع کیا گیا۔یہ ایک مثالی اقدام تھا جو اساتذہ کو جدید ٹیکنک سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔اس لکچرس سیریز میں ریسرچ اسکالر فضل الرحمن نے انتہائی سنجیدگی کے سے ویبنارس کے ذریعے اساتذہ کو تربیت فراہم کی۔خاص کر اُنہوں نے نئی تعلیمی پالیسی 2020کو سماجی علوم اور مسابقتی تناظر میں اجاگر کرتے ہوئے اُس کے مختلف پہلوؤ پر روشنی ڈالی۔اِن کی اس نمایاں خدمات پر اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ کی ضلعی محبوب نگر کی جانب سے انھیں تہنیت پیش کی گئی۔ضلع نارائین پیٹ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر ڈاکٹر لیاقت علی نے انکی شال پوشی وگلدستہ پیش کیا اس موقع پر انھیں بہترین کارکردگی کی سند بھی پیش کی گئی ہے۔اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ کی ضلعی نارائین پیٹ شاخ کی جانب سے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی صدارت یوٹی اے ٹی ایس کے صدر خواجہ قطب الدین نے کی جبکہ تنظیم کے ذمہ داران محمد اعجاز، محمد ایوب علی کے بشمول اساتذہ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔