نیشنل

اردو یونیورسٹی کے میڈیا سنٹر کی تخلیق فلم ” مرزا غالب” کو عالمی ایوارڈ

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر آئی ایم سی نے تاریخ رقم کی – نئی دہلی میں منعقدہ انٹر نیشنل کلچرل فلم فیسٹیول – 2021 میں مانو ای ایم سی کی تخلیق کردہ فلم ” نوائے سروش – مرزا غالب ” کو ادب کے زمرہ میں بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل ہوا – اس فلم کے ہدایت کار ڈاکٹر میر حشمت علی ہیں – انٹر نیشنل کلچرل فلم فیسٹیول میں اس سال اکیس ممالک نے حصہ لیا تھا مقابلہ میں 74 فلمیں شامل تھیں – انٹر نیشنل کلچرل فلم فیسٹیول کو اقوام متحدہ کے ادارہ UNESCO کے تعاون سے منعقد کیا جاتا ہے۔ مانو آئی ایم سی کے ڈائریکٹر رضوان احمد نے ایوارڈ یافتہ فلم کے ہدایت کار ڈاکٹر میر حشمت علی اور میڈیا سنٹر کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس ایوارڈ سے انھیں مزید بہتر فلمیں تخلیق کرنے کی جہد ملے گی۔ڈاکٹر میرحشمت علی نے یونیورسٹی آف حیدرآباد سے ایم اے اور اسی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی – مانو کے ای ایم سی میں بر سر کار ہونے سے پہلے وہ ایک طویل عرصہ تک ای ٹی وی اردو میں بحیثیت پروڈیوسر کام کر چکے ہیں – انکی ہدایت میں بننے والی فلم کو عالمی ایوارڈ ملنے پر حیدرآباد کے اردو صحافیوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد دی –

متعلقہ خبریں

Back to top button