سابق مرکزی وزیر جئے پال ریڈی کو تلنگانہ کانگریس کا خراج

حیدرآباد _ کانگریس پارٹی کے سینئر پارلیمنٹرین و سابق مرکزی وزیر جئے پال ریڈی کی دوسری برسی کے موقع پر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے قائدین نے انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر پی سی سی صدر ریونت ریڈی، پی سی سی کے ورکنگ صدر انجن کمار یادو، سابق وزیر محمد علی شبیر ،پونم پربھاکر  سابق ایم ۔پی ، شیخ شریف سابقہ ​​کارپوریٹر ، واجد حسین سابق کارپوریٹر، عظمت اللہ حسینی ، پونالہ لکشمایا سابق صدر ٹی پی سی سی ، شکیل خان سیکرٹری  اور دوسروں نے سنجیوا پارک پہونچ کر جئے پال ریڈی کی سمادھی پر پھول مالا چڑھائی۔