نارائن پیٹ میں اتوار کو مفت طبی کیمپ استفادہ حاصل کرنے ڈاکٹر امیر الدین کی اپیل

 

نارائن پیٹ : نارائن پیٹ میں واقع سیفٹی ہاسپٹل میں آج بروز اتوار صبح 10:30 بجے تا شام 4 بجے نارائن پیٹ ضلع کی عوام کیلئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جس میں ڈاکٹر رفیق ایم ڈی شرکت کرینگے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رفیق مختلف امراض کا مفت علاج کرینگے۔ اس کیمپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے نارائن پیٹ ڈی ایس پی مدھو سدن شرکت کرتے ہوئے کیمپ کا افتتاح انجام دیں گے۔ سیفٹی ہاسپٹل کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر امیرالدین نے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے اس کیمپ کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے نارائن پیٹ کی عوام سے گزارش کی ہیکہ اس مفت کیمپ سے استفاده حاصل کریں۔ اس موقع پر شرکت کرنے والے افراد ضروری ہدایت کے مطابق ماسک کا استعمال کریں اور سماجی دوری کا خیال رکھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ان نمبرات پر 9989697108،9100752556. رابط پیدا کیا جاسکتا ہے۔