جنرل نیوز

گورنمنٹ جونئیر کالج بوائز عادل آباد میں پروفیسر جیا شنکر کی جینتی تقریب کا انعقاد

عادل آباد(اردو لیکس)گورنمنٹ جونئیر کالج بوائز عادل آباد میں آج پروفیسر جئے شنکر کی یومِ پیدائش کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد nss یونٹ دوم پروگرام آفیسر شیخ فضل الرحمٰن کی زیرِ نگرانی میں عمل میں لایا گیا۔تقریب کی صدارت کالج انچارج پرنسپل ڈی سری نواس ریاضی لیکچرر نے کی۔اس موقع پر پروفیسر جیا شنکر کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج پیش کیا گیا۔بعد ازاں انچارج پرنسپل ڈی سری نواس نے کہا کہ پروفیسر جئے شنکر نے تلنگانہ حاصل کرنے میں اہم رول ادا کیا بہت سی تحریکوں کو عمل میں لایا اور بہت سی کاوشوں کے بعد جاکر تلنگانہ حاصل ھوا۔ پروفیسر جئے شنکر کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔اس موقع پر کالج کے دیگر لیکچرر ناگا راؤ،بالاجی سدھاکر، دیوچنڈ جناردھن، ستیش سمبانّ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button