ہیلت

نارائن پیٹ میں ماں کے دودھ کی افادیت پر عوامی شعور بیداری

نارائن پیٹ _ ضلع نارائن پیٹ مستقر کے پی یچ ای ایس اسکول میں محکمہ بہبود برائے خواتین و  اطفال کی جانب سے ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک کے آخری دن جوکہ دنیا بھر میں یکم اگست سے ۔7 اگست تک منایا جاتا ہے،ماں کا دودھ کی افادیت کے متعلق ایک شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا،جس میں کثیر تعداد میں خواتین و آنگن واڑی ٹیچرس نے شرکت کی،اس موقع پر محکمہ صحت کے عہدیدار و ڈاکٹر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوے ماں کے دودھ سے نوزائیدہ بچوں کو ہونے والے فوائد سے اور نہ پلانے جانے کی وجہ سے مختلف عوارض و بچے کی صحت ہونے والے دیگر نقصانات سے واقف کروایا۔اس موقع پر وارڈ نمبر 23 کے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن بلدیہ محمد تقی چاند و دیگر محکمہ صحت کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button