مبارکباد

ایم اے خالق کو بسٹ امپلائی ایوارڈ _ جگتیال میں یوم آزادی کی تقریب میں وزیر ایشور کے ہاتھوں توصیف نامہ پیش

جگتیال _ ویٹرنری ڈپارٹمنٹ میں لائیو اسٹاک اسسٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ایم اے خالق کو آج یوم آزادی کے موقع پر ان کی بہترین خدمات پر بسٹ امپلائی ایوارڈ سے نوازا گیا۔جگتیال کے قلعہ میں منعقدہ یوم آزادی تقریب کے موقع پر وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے ضلع جگتیال کے مختلف محکموں میں کام کرنے والے منتخب ملازمین کو ان کی بہترین خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ان ملازمین میں ایم اے خالق بھی شامل ہیں انہوں نے آج وزیر کے ایشور اور ضلع کلکٹر جی روی کے ہاتھوں توصیف نامہ حاصل کیا۔ایم اے خالق کو ایوارڈ حاصل ہونے پر ان کے دوستوں، رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button