جنرل نیوز

مینارٹی اسکول کریم نگر میں یوم اساتذہ کا شاندار انعقاد

 

تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و کالیج کریم نگر برائے طلبہ ٣ میں یوم اساتذہ شاندار پیمانہ پر منایا گیا۔تفصیلات کے مطابق مخدوم پور میں واقع مینارٹی اسکول و کالیج میں یوم اساتذہ چندرا موہن پورانڈلہ کی نگرانی میں منایا گیا،جس میں مہمانان خصوصی کے طور امبیڈکر آر ایل سی کریم نگر و پداپلی ویجلنس آفسرس اکرم پاشاہ و شوکت علی نے شرکت کی،مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کو طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت و اخلاق کی طرف خصوصی توجہ رکھنے کے لئے کہا ہے اس موقعہ پر اساتذہ کی درمیان منعقدہ کھیلوں میں کامیاب اساتذہ کو انعامات تقسیم کی ہے۔اس موقعہ پر تمام اساتذہ کی شال پوشی کی گئی۔اس پروگرام میں صدر مدرس مہمانوں کے علاوہ ہری کرشنا اسکول کوآرڈینیٹر محمد استقام الدین سینیر اششٹنٹ و ڈپٹی وارڈن کے علاوہ ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اشٹاف موجود تھے اور پروگرام کو کامیا بنایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button