جنرل نیوز

حیدر آباد میں دینی تعلیمی کنونشن ملک بھر کے علماء ومشائخ ، تعلیمی ماہرین اور دانشوران کی شرکت

 

نارائن پیٹ 16 ستمبر (پریس نوٹ)
مرکزی انجمن قادر یہ کے زیراہتمام ہفتہ 18 ستمبرکو بعد نماز عشاءریاض مدینہ مصری گنج احاطہ درگاہ حضرت یحیحی پاشاه میں دینی تعلیمی کنونشن منعقد ہوگا۔ حضرت سید زین العابدین علی خاں دیوان بارگاہ حضرت خواجہ غریب نواز اجمیر شریف اور مولانا ڈاکٹر سیدمحمود صفی الله حسینی قادری وقار پاشاہ کی سر پرستی میں منعقدہ شدنی دینی تعلیمی کنونشن میں ملک بھر کے علماء و مشائخ ماہرین تعلیم شرکت کررہے ہیں ۔مولانا سید غلام صمدانی علی قادری صدر مرکزی انجمن قادر یہ وسیرت النبی اکیڈیمی صدارت کریں گے۔ جبکہ مولانا سید اولیا حسینی مرتضی پاشاہ قادری نبیرہ حضرت شیخ الاسلام نگرانی کریں گے ۔ مہمان خصوصی کے طور پر مولانا سید نصیرالد ین چشتی جانشین دیوان اجمیر شریف و صدرنشین آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل’ مولانا سید محمد قبول بادشاه قادری شطاری معتمد صدرمجلس علماء دکن’ مولا نا سید محمود باشاہ قادری زرین کلاہ’ مولانا سیدحسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ’ جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس و رکن اسمبلی یاقوت پورہ’ جناب محمد ممتاز احمد خاں رکن اسمبلی چار مینار’ مولانا سید مرتضی تاج الدین حیدر قادری، مولانا سید سادات پیر بغدادی ‘ مولانا ڈاکٹر سیف اللہ نائب شیخ الجامعہ نظامیہ ‘ مولانا سید حیدر علی حسینی قادری’ مولانا سید عبدالروف قادری (ورنگل) مولانا سید خواجہ علی سعید مدنی’ مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، مولانا سید عبدالقادر قادری وحید پاشاہ، مولانا حامد محمد خاں امیر جماعت اسلامی’ مولانا مشہود احمد’ مولا نا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ’مولانا حافظ مظفر حسین خان بندہ نوازی’ مولانا حافظ سید رضوان پاشاہ قادری مہمان خصوصی ہوں گے ۔ بیرونی مہمانوں میں مولا نا منظر محسن کشن گنج بہار ‘ مولانا سید حسنین بقائی اتر پردیش اور دوسرے شامل ہیں۔۔ اس ضمن میں نارائن پیٹ کے علماء ومشائخ مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی’ مولانا شفاعت علی نظامی’ مولانا فاروق بن مخاشن’ مولوی حافظ محمد تقی نارائن پیٹ ودیگر نے اس دینی تعلیمی کنونشن میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button