تلنگانہ میں برقی مشکلات کو دور کرنے چندراشیکھرراو کا دعوی

چیف منسٹر تلنگانہ چندراشیکھرراو نے کہا کہ عوام کو 30 سالہ برقی مشکلات سے ان کی حکومت نجات دلائی ہے نظام آباد ضلع کے دورہ کو ختم کرنے کے بعد بانسواڑہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوے کے سی آر نے کہا کہ 2019 تک ریاست میں فاضل برقی پیدا ہوگی.انھوں نے کہا کہ آبپاشی پراجکٹس کو آیندہ 5 سال کے اندر تکمیل کرتے ہوے ایک کروڑ ایکر اراضیات کو سیراب کیا جاے گا.