تلنگانہ

سیرت النبیؐ کے پیغام کو عام کرنے جماعت اسلامی ھند،ملک پیٹ حیدرآباد کی منفرد ’سیرتؐ ایکسپو

محبت رسولؐ اور تعلق بالرسالت کے اظہار کا ماڈل پیش کرناسیرتؐ ایکسپو کا مقصد

جناب محمد اظہر الدین معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ اور جناب احمد بن عبداللہ بلعلہ رکن اسمبلی حلقہ ملک پیٹ نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر حیات طیبہ پر ایک رنگین و دیدہ زیب کتاب کا رسم اجرا انجام بھی انجام دیا گیا۔

 

اس ایکسپو کا مقصد آنحضرت ﷺ کے اسوہ حسنہ کے پیغام کو موثر طریقہ سے عام کرنا اور امت مسلمہ بالخصوص نوجوانوں کے جذبات اور صلاحیتوں کو صحیح رخ دینا ہے۔ اس ایکسپو کے ذریعہ حضور نبی کریم ﷺ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کے مختلف گوشوں کو اور آپؐ کی زندگی کے مشن کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس ایکسپو کے انعقاد میں شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند ملک پیٹ، گرلز اسلامک آرگنائزیشن اور چلڈرن اسلامک سرکل سے وابستہ طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ طلبہ نے نہ صرف اپنی غیر معمولی اختراعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوشہائے سیرت رسولؐ اور مکی و مدنی زندگی کے نوع بہ نوع ماڈل پیش کیے بلکہ وہ اپنی مختصر تشریحات کے ذریعہ آنے والے افراد کو چودہ سو سال قبل کے معاشرہ میں لے جانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آئے۔ ہال کے آخری حصے میں ایک گوشہ سیرت ڈاکیومنٹری کے لیے بھی مختص کیا گیا تھا

 

جس سے بڑی تعداد میں خواتین، طلبہ اور نوجوانوں نے استفادہ کیا۔ آنحضرت ﷺ کی بعثت سے قبل کے حالات اور 23 سالہ دعوتی محنت کے نتیجے میں برپا بے مثل انقلاب کی تصویر کشی کے لیے چارٹس اور ماڈلس اس خوبی کے ساتھ ڈیزائن کیے گئے تھے کہ ان کا عکس ذہنوں میں تادیر قائم رہ جائے۔ اس موقع پر سیرت کوئز اور دیگر مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

 

۔ایکسپو کے منتظم و کنوینر جناب محمد عبدالودود نے بتایا کہ ”اس ایکسپو کے ذریعے ملت و قوم کے سامنے محبت رسول اور تعلق بالرسالت کے اظہار کا ایک متبادل ماڈل پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس سے انجینئرز، ڈاکٹرز، سماجی کارکنان، میڈیا، بچے، نوجوان اور بزرگ ہر ایک نے استفادہ کیا ہے“۔

متعلقہ خبریں

Back to top button