جنرل نیوز

نارائن پیٹ کے دو طلباء کی المعہد الدینی العربی حیدرآباد سے عالم کورس کی تکمیل

نارائن پیٹ: 15 نومبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع مستقر کے متوطن دو ہونہار طلباء حافظ سید شمس الدین قادری اور حافظ محمد سفیان تاج نے عمدة المحدثین حضرت خواجہ شریف نظامی نوراللہ مرقدہ کے قائم کردہ دینی ادارہ المعہد الدینی العربی شاہ علی بنڈہ حیدرآباد ملحقہ جامعہ نظامیہ سے عالم سندی کی تکمیل کرلی جنہیں کل احاطہ مدرسہ میں مولانا ڈاکٹر محمد محمود شریف نظامی صدر مجلس انتظامی المعہد کی زیر صدارت منعقدہ سالانہ جلسہ میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری سجادہ نشین آستانہ کامل و معتمد صدر مجلس علمائے دکن اور دیگر ممتاز علماء و مشائخین کی موجودگی میں سند وخلعت عطا کی گئی۔ اس موقع پر سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا سید شاہ غیاث الدین قادری، مولانا مفتی محمد شفاعت علی نظامی ، مولانا حافظ فاروق بن مخاشن ، حافظ محمد چاند پاشاہ ، حافظ محمد تقی سید سلیم قادری’ سید یونس قادری و دیگر نے ان کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button