جنرل نیوز

نارائن پیٹ اقامتی اسکول کے طالب علم نے ریاستی سطح کی مارشل آرٹس گرینڈ چمپئن شپ جیت لی

نارائن پیٹ اقامتی اسکول کے طالب علم نے ریاستی سطح کی مارشل آرٹس گرینڈ چمپئن شپ جیت لی

نارائن پیٹ : 29 نومبر( اردو لیکس )نارائن پیٹ ٹاؤن کے اقامتی اسکول بوائز میں زیر تعلیم آٹھویں جماعت کے طالب علم ساتیوک ریڈی نے اس ماہ کی 27 تاریخ کو کوندور میں بروس لی کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ کراٹے مقابلے میں ریاستی سطح کی مارشل آرٹس گرینڈ چمپئن شپ جیت لی۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل محمد فرید ودیگر اسٹاف نے اس طالب علم کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر پرنسپل محمد فرید نے ستوک ریڈی اور کراٹے ماسٹر بالاراجو، پی آئی ٹی اجیت کمار کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔ اس موقع پر اساتذہ عبدالعلیم ،شیوا کمار ،سرینواس و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button