تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے رات دیر گئے گرفتار _ دسویں کے پیپر لیک کیس میں کاروائی کی اطلاع
کریم نگر _ 5 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو منگل کی رات دیر گئے پولیس نے کریم نگر میں واقع ان کی قیام گاہ سے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دسویں جماعت کے ہندی پیپر لیک کیس میں ورنگل ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک رپورٹر نے پیپر لیک ہونے کے بعد اس کی فوٹو بنڈی سنجے کو روآنہ کیا تھا اس سلسلے میں پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس معاملے میں بنڈی سنجے کا ہاتھ ہے
اس کے علاوہ ورنگل پولیس کمشنر نے بھی ہندی پیپر لیک ہونے کے واقعہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرشانت نامی رپورٹر نے پیپر کی فوٹو بنڈی سنجے کو واٹس ایپ پر روآنہ کی ہے جس پر آج پولیس نے بنڈی سنجے کو گرفتار کرلیا۔
ఈరోజు జరిగిన 10వ తరగతి హిందీ ఎగ్జామ్ పేపర్ లీక్ కేసులో బండి సంజయ్ హస్తం!!
9:45కి ఎగ్జామ్ పేపర్ ఫోటో తీసుకొని 11:24కి బండి సంజయ్ ఫోన్ కి పంపించారు. pic.twitter.com/QhTTVhzMzT
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) April 4, 2023
ذرائع کے مطابق گرفتاری کے وقت بنڈی سنجے کے گھر پر پولیس کی بھاری جمعیت پہنچ گئی اور بی جے پی کارکن بھی وہاں پہنچ گئے۔ اس دوران پارٹی کارکنوں اور پولیس کے درمیان دھکم پیل کا واقعہ پیش آیا۔
بنڈی سنجے کو گاڑی میں بٹھا کر ورنگل روٹ پر لے جایا گیا جہاں کریم نگر کے ایل ایم ڈی کے پاس گاڑی خراب ہو گئی جس پر پولیس نے دوسری گاڑی میں سوار کرواتے ہوئے ورنگل منتقل کردیا۔
Fear is real in BRS.!
First they stop me from conducting press meet & now arrest me late in night.
My only mistake is to Question BRS govt on its wrong doings.
Do not stop questioning BRS even if I am jailed.
Jai Sri Ram !
Bharat Mata ki Jai !
Jai Telangana ! ✊🏻 pic.twitter.com/hzdHtwVIoR— Bandi Sanjay Kumar (@bandisanjay_bjp) April 4, 2023