جنرل نیوز

عرس درگاہ حضرت کمال شاہ بیا بانی ؒ ؒکنٹیشور نظام آباد کا24/ ڈسمبر سے آغاز

 

عرس درگاہ حضرت کمال شاہ بیا بانی ؒ ؒکنٹیشور نظام آباد کا24/ ڈسمبر سے آغاز

سہ روزہ عرس شریف میں کثیر تعداد میں عاشقان اولیاء سے شرکت کرنے کی اپیل 

نظام آباد:23/ ڈسمبر(ای میل)  درگاہ حضرت کمال شاہ بیا بانی ؒ کنٹیشورنظام آباد کا سہ روز ہ عرس شریف 24,25,26/ ڈسمبر جمعہ، ہفتہ، اتوارہر سال کی طرح انعقاد عمل میں آئیگا۔ 24/ڈسمبر بروز جمعہ بعد نماز عصر صندل شریف،25/ ڈسمبر بروز ہفتہ رات 9 بجے چراغاں محفل سماع،قوال جناب عثمان بندہ نوازی کا پروگرام ہوگا۔ 26/ ڈسمبر بروز اتوار بعد نماز ظہر بداوا وفاتحہ خوانی ہوگی۔ 2 دن وقف بورڈ کی جانب سے بعد مغرب تمام زائرین کیلئے طعام کا نظم رہے گا۔

 

چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی خصوصی دلچسپی سے صدرنشین ریاستی وقف بورڈ محمد سلیم، سی ای او وقف بورڈ شہنواز قاسم آئی پی ایس نے سہ روزہ عرس درگاہ حضرت کمال شاہ بیا بانی ؒ کنٹیشور نظام آباد سہ روزہ عرس کے انتظامات کیلئے وقف عہدیدار وزارت صاحب لاء آفیسر حیدرآباد کو نگرانی کی ذمہ داری دیتے ہوئے روانہ کیا ہے۔سہ عرس تقاریب کے انتظامات کیلئے ضلع کلکٹر نارائن ریڈی، ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر کی جانب سے ضلع وقف انسپکٹر آڈیٹر نظام آباد محمد عبدالساجد کو ہدایتیں دی گئی ہے۔محمد عبدالساجد نے بتایا کہ عرس تقاریب میں صدرنشین ریاستی وقف بورڈ محمد سلیم، سی ای او وقف بورڈ شہنواز قاسم کے علاوہ اہم شخصیات، ضلع کلکٹر، اڈیشنل کلکٹر کی شرکت متوقع ہے۔

 

درگاہ حضرت کمال شاہ بیا بانی ؒ کنٹیشور نظام آباد قومی یکجہتی ہم آہنگی ایک مثال ہے جہاں بلالحاظ مذہب و ملت سینکڑوں مردو خواتین زائرین، عقیدت مند درگاہ حضرت کمال شاہ بیا بانی ؒ کنٹیشورنظام آبادپہونچتے ہیں۔ضلع وقف انسپکٹر آڈیٹر نظام آباد محمد عبدالساجد، مرزا یعقوب بیگ آفس سب آرڈنیٹ نے زائرین سے خواہش کی کہ وہ سہ روزہ عرس شریف میں کثیر تعداد میں شرکت کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button