جنرل نیوز

امتِ مسلمہ سے ایک دردمندانہ اپیل!

ازقلم :احمد حسین مظاہری پرولیا (بنگال)

اس وقت مسلمان جن کٹھن اور صبر آزما حالات سے گزر رہے ہیں وہ کسی باشعور اور حساس انسان سے مخفی نہیں۔۔

ملک کے حالات کے پیش نظر یعنی کرونا کی تیسری لہر عنقریب آنے والی ہے ۔۔۔!

جس کی پاداش میں فی الحال اترپردیش میں شب گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے ۔۔۔

معتبر ذرائع کے مطابق یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ یو پی چناؤ میں چھ ماہ ملتوی ہونے کے آثار………….*

 

ماضی قریب کے حالات ملک کے کسی ناگرِک سے گپت نہیں۔۔۔!

*علاوہ ازیں رمضان المبارک کے ماہ میں ملک کے خستہ حال سے ہم لوگ یقیناً آشنا ہیں۔۔!

دوبارہ ہندوستان میں تیسری لہر دستک دے رہی ہے۔

اللہ نہ کرے اللہ نہ کرے اگر تیسری لہر کی آمدہوگی تو ملک کے حالات بدرجہ اتم ٹھپ ہوجائیں گے۔۔!

لہذا اس تشویشناک حالات میں رجوع الی اللّٰہ از حد ضروری ہے۔یوں تو رجوع الی اللہ ہمہ وقت ضروری است لیکن آج ہم لوگ باغی ہوگئے ہیں جس کی پاداش میں ہرگز تے دن کے ساتھ کوئی نہ کوئی مصیبت، تکلیف، کڑی مشکل، رنج، دکھ، تکلیف، سختی، کشٹ، آفت، بلا، عذاب، حادثہ، صدمہ،دِقت، مشکل، دشواری، وبال، جنجال، نہایت ہی تکلیف دہ صورتحال درپیش ہے۔

رب جلیل میں دست بدعا ہوں حق جل مجدہ اپنے بیکراں فضل و احسان کے صدقے میں ہمارے گناہوں کو عنقا کردے نیز سیئات کو حسنات میں مبدل عطا فرمائے۔ آمیــــــــــــــــــــــن

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button