جنرل نیوز

محمد عبدالرحیم کورٹلہ ایم آئی ایم یوتھ آئیکان مقرر

کورٹلہ 30 /ڈسمبر (نیوز)محمد صابر علی صدر مجلس اتحاد المسلمین و مجلسی کونسلر کی صدارت میں اہم اجلاس مجلس اتحاد المسلین کورٹلہ کے دفتر میں منعقد ہوا۔جس میں محمد عبدالرحیم مومن پورہ کو کورٹلہ ٹاون کا مجلس اتحاد المسلمین یوتھ آئی کان کے صدر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔اس موقع پر محمد عبدالرحیم نے یوتھ آئی کان کے صدر بنائے جانے پر غلام احمد حسین صدر مجلس اتحاد المسلمین کریم نگر‘محمد صابر علی صدر مجلس اتحاد المسلمین کورٹلہ‘محمد ریشما فرزین رفیع مجلسی کونسلر کورٹلہ‘محمد مجاہد‘شفیع الدین‘محمد یونس چاند‘روف الرحمن‘محمد مشتاق‘کلیم‘علیم‘محمد عثمان‘اسحاق‘سلیمان‘محسین‘عبدالحفیظ ااور مجلسی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور مجلس کی ترقی کیلئے اپنی جانب سے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔اس موقع پر مجلسی قائدین کی جانب سے محمد یونس چاند جنرل سکریٹری اور محمد عبدالرحیم کی شالپوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button