تلنگانہ

نظام آباد ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی، پولیس کمشنر کے آر ناراجو سے سمیر احمد کی قیادت میں اقلیتی قائدین کی ملاقات  

 

نظام آباد:5/ جنوری (ای میل)ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی سے سمیر احمد ریاستی ٹی آرایس ایکٹیو لیڈر نے آج ملاقات کرتے ہوئے محکمہ اقلیتی بہبود نظام آباد میں مستقل عہدیدار کا تقرر عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔ سمیر احمد نے ضلع کلکٹر کو بتایا کہ گذشتہ کئی سالوں سے مستقل اقلیتی بہبود آفیسر کا تقرر عمل میں نہ لانے سے حکومت کی اسکیمات سے اقلیتی نوجوان مستفید ہونے میں ناکام ہے۔ جس سے حکومت کی نیک نامی متاثر ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ احمدی بازار میں واقع اُردو لائبریری میں برقی سربراہی منقطع ہوجانے سے بھی انہوں نے ضلع کلکٹر واقف کروایا۔ ضلع کلکٹر نے سمیر احمد کو تیقن دیا کہ عنقریب مستقل عہدیدار کا تقرر کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سمیر احمد کے ہمراہ سید فیاض میونسپل کونسل آرمور، محمد اظہر، سید شمشو ٹی آرایس قائدین کے علاوہ سید فیاض علی، بالکنڈہ منڈل کوآپشن ممبر و دیگر موجود تھے۔ مذکورہ قائدین نے ضلع پولیس کمشنر کے آر ناگاراجو سے ان کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button