تلنگانہ

ماں اور بیٹے کے خودکشی کے واقعہ میں ملوث6 ملزمین گرفتار

 

نظام آباد 20 اپریل (محمد یوسف الدین خان/اردو لیکس ) کاماریڈی کے نئے بس اسٹانڈ علاقہ میں واقع نیو مہاراجہ لاج میں ماں اور بیٹے کی خود کو جلا کر خودکشی کرلی تھی اور خودکشی کرنے سے پہلے انہوں نے ایک سلفی ویڈیو بناکر فیس بک پر بھی اپ لوڈ کردیا جس میں ان کی موت کے ذمہ دار 7 افراد  ہے۔ ویڈیو میں الزام لگایا کہ رامائم پیٹ میونسپل چیرمین و دیگر افراد انہیں تقریباً18 ماہ سے ہراساں کررہے تھے۔ کاروبار میں اپنا حصہ دینے ورنہ بلاک میل کی دھمکی دے رہے تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکر ان دونوں نے انتہائی اقدام کیا تھا۔ اس واقعہ میں ملوث 6 ملزمین کو گرفتار کئے جانے کا کاماریڈی ٹاؤن پولیس نے کل شام اعلان کیا۔ جبکہ پولیس نے اس کیس میں 7 ملزمین پر کیس درج کیا تھا اس دوران رامائم پیٹ سے ملی اطلاع کے بموجب 6 ملزمین نے پولیس کو خودسپردگی کی ہے جن میں میونسپل چیرپرسن جتندر گوڑ، مارکٹ کمیٹی چیرمین یادگیری، ٹوٹا کرن، کنا کورم کرشنا گوڑ، ارینی پرتھوی راج گوڑ، رامائم پیٹ مارکٹ کمیٹی چیرمین کا لڑکا شامل ہے۔ جبکہ ملزم نمبر 7 بھی سرکل انسپکٹر ناگاراجو گوڑ کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button