جنرل نیوز

کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی 28/اپریل کو چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر عظیم الشان لیلۃ القدر و تحفظ ِ ناموس رسالتؐ کانفرنس 

مہمان مقررین عالمی شہرت یافتہ عالم دین علامہ مفتی سلمان ازہری (جامعہ ازہرمصر) و علامہ مفتی لیاقت حسین قادری رضوی (نیپال )، علامہ قاری محمد ذکر اللہ مکی (بریلی )کا مختصر تعارف  

 

حیدرآباد۔26/اپریل2022ء ( راست ) کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی عظیم الشان بیسویں لیلۃ القدر و تحفظ ناموس رسالت ؐکانفرنس کا انعقاد 28/اپریل 2022ء بروزجمعرات بعد نمازِ عشاء بمقام : گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئیگا محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب اس عظیم الشان کانفرنس میں پہلے بیرونی مہمانِ مقرر کی حیثیت سے تشریف لانے والے عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ،مفکر اسلام حضرت العلامہ مفتی سلمان ازہری حفظہ‘ اللہ (فاضل جامعہ ازہر) کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں ہے ، آپ کی ذات ِ گرامی شب و روز دین متین کی تبلیغ و اشاعت میں مصروف رہتی ہے ۔ آپ کا سلسلہ نسب خلیفہ ٔ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓسے ملتا ہے ‘ آپ ایک عظیم علمی گھرانہ سے تعلق رکھتے ہیں آپ کے والد گرامی حضرت مولانا محمد بن حسن مصباحی صاحب شاگرد حضور حافظ ملت و مرید مفتی اعظم ہند تھے۔ آپکے دادا مولانا حسن مصلیار ‘ قاضی ٔاسلام نداوارم کالی کٹ ‘کیرلا ایک عظیم علمی شخصیت گذرے ہیں ۔ آپ نے حفظ القرآن جامعہ اشرفیہ مبارک پور سے کیا ، عالمیـت و فضیلت کی سند آپ کو الجامعۃ الغوثیہ ممبئی سے حاصل ہے آپ نے حضور تاج الشریعہ ؒکے ادارہ جامعۃ الرضا بریلی شریف سے کامل الفقہ کی سند حاصل کی اور جامعۃ الازہر مصر سے فاضل کی سند رکھتے ہیں ۔

آپکے فیضان خطابت سے ہزارہا افراد نے اپنے دلوں کو نورِ ایمان سے مزین کیا اور کئی نوجوان دین متین کی خدمات میں شامل ہوچکے ہیں۔ کمیٹی کی دعوت پر آپ دوسری بار حیدرآباد تشریف لارہے ہیں جو حیدرآباد دکن کی عوام کیلئے ایک اعزاز ہوگا ۔ اور دوسرے مہمان مقررسرزمین نیپال کے نامور عالم دین ، شہنشاہِ خطابت حضرت علامہ مولانا مفتی لیاقت حسین قادری رضوی صاحب ( صدر تحریک تحفظ سنیت نیپال) کے شمار ہندوستان کے اکابر علماء کرام میں ہوتا ہے کہ آپ کے خطابات ملک نیپال ،ملک ہندوستان کی تمام ریاستوں میں سو سونار کی ایک لوہار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں ۔ آپکے منفرد اندازِ خطابت سے لاکھوں عاشقانِ رسولﷺ فیضاب ہوچکے ہیں ۔ کمیٹی کی خصوصی دعوت پر آپ اس کانفرنس میں تشریف لارہے ہیں اور تیسرے مہمان مقرر حافظ الحدیث ِکثیرہ ، ممتاز عام دین ، خطیب الہند حضرت العلامہ مولانا قاری محمد ذکر اللہ مکی صاحب (صدر تحریک تحفظ سنیت بریلی شریف) کی شخصیت بھی محتاجِ تعارف نہیں ہے ۔ آپ کا شمار ہندوستان کے عظیم و اکابر علماء کرام میں ہوتا ہے آپ بہترین قاریٔ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ اعزام بھی حاصل ہے کہ آپ احادیث ِ کثیرہ کے حافظ ہیں ، آپ کے منفرد علمی خطابات کا ڈنکا ملک ہندوستان ہی نہیں بلکہ کئی بیرونی ممالک میں بجتا ہے ۔ آپ کے شب و روز دینی و علمی خدمات میں گذرتے ہیں ۔ آپ کے فیضانِ خطابت سے لاکھوں لوگ فیضیاب ہوچکے ہیں ۔

کمیٹی کی دعوت پر آپ بھی مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے تشریف لارہے ہیں ۔ کانفرنس کی قیادت پیر طریقت حضرت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی صاحب قبلہ ( شرفی چمن ) ، صدارت حضرت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی صاحب ، سرپرستی حضرت مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی صاحب، نگرانی عالیجناب محمد شوکت علی صوفی صاحب کرینگے ۔ مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا حافظ سید شاہ محمد حسینی پیر الحسینی الرضوی القادری الطاہری صاحب ، حضرت مولانا محمد اخلاق اشرفی صاحب ، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی صاحب ، ڈاکٹر حیدر یمنی صاحب ، ڈاکٹر مجیب شاہد صاحب ، ڈاکٹر محمد عظیم برکاتی (ایڈوکیٹ) ، ڈاکٹر سید خالد صاحب ، ڈاکٹر سید قمر قادری صاحب ، ڈاکٹر غوث قادری صاحب ، جناب سید اعزاز محمد صاحب ( مالک اعجاز پریس) شرکت کرینگے ۔ بیرونی مہمان نعت خواں عالمی شہرت یافتہ مداح خوانِ رسول ﷺسیاحِ افریقہ ، بلبلِ باغِ مدینہ ، شہنشاہِ ترنم عالیجناب محمد عادل اشرفی (بھیونڈی) اپنے منفرد و مسحور کن انداز میں ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ مقامی مقررین کرام میں حضرت العلامہ ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی صاحب (کامل الحدیث جامعہ نظامیہ)، حضرت مولانا حافظ و قاری محمد اقبال احمد رضوی القادری ، حضرت مولانا ڈاکٹر نادر المسدوسی ، حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی ) کے بھی خطابات ہونگے۔ صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی صاحب ( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری کلیم الدین حسان صاحب کی قرات سے ہوگا ۔ بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں معروف مقامی ثناء خوانِ رسول ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ اس عظیم الشان کانفرنس میں قرآن کا آفاقی پیغام اُمت ِ مسلمہ کے نام ، قرآن مجید کے احکام ، تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں ، عصر حاضر میں دشمنان اسلام کی سازشیں جیسے عنوانات پر مہمان مقررین کرام و مقامی مقررین کے بصیرت افروز خطابات ہونگے ۔ نیز عالم اسلام کے مسلمانوں کیلئے رقت انگیز دُعاء کا اہتمام کیا جائیگا ۔ سابقہ جلسوں و کانفرنسوں میں فرزندان توحید کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ پر وسیع تر نشستوں کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ پینے کے پانی اور پارکنگ کی بہتر سہولت رہیگی۔ محمد عادل اشرفی ، محمد قادر خان قادری ، محمد عبدالمنان عارف قادری ، محمد عبدالکریم رضوی ، سید طاہر حسین قادری ، محمد عبید اللہ سعدی قادری شرفی ، مولانا ممتاز اشرفی نے تمام برادران اسلام سے گذارش کی ہے کہ عصر حاضر میں حالات کے پیش نظر اس عظیم الشان کانفرنس کو وقت کی اہم ترین ضرورت سمجھتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر کامیاب بنائیں۔عامتہ المسلمین سے گذارش ہے کہ اس عظیم الشان کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button