جنرل نیوز

کاماریڈی کے قدیم شہر میں پانی کی قلت _ عوام پریشان

ایم اے ماجد

کاماریڈی _ کاماریڈی بلدیہ کے وارڈ نمبر 18 میں پانی کی قلت سے عوام پریشان ہیں کاماریڈی کا قدیم شہر کی حیثیت سے جانا جاتا ہے ۔ یہاں کے رکن بلدیہ  نئے شہر میں مقیم ہیں ان کی عدم موجودگی سے مقامی لوگوں کو  مشکلات کاسامنا ہے

عوام کی شکایات ہے کہ کاماریڈی کے نئے شہر میں پانی کی سربراہی روزآنہ عمل میں آرہی ہے کیونکہ صدرنشین بلدیہ و نایب صدرنشین بلدیہ و وارڈ نمبر 18کے رکن بلدیہ کامکان نئے شہر میں ہے

قدیم شہر سے منتخب نمایندوں کو قدیم شہیر کی تکلیف کچھ معلوم نہیں آج جمعہ کے دن مقامی عوام پانی خرید کرکے اپنی ضروریات کوپورا کرنے پر مجبور ہوگئے۔ بُرقعہ پوش خواتین سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیے جبکہ کاماریڈی اسمبلی حلقہ میں پانی کی قلت کو مستقل کرنے کے لئے سابق وزیر محمد علی شبیر 1200 کروڑ روپیے خرچ کرکے ضلع نظام آباد کے پوچم پہاڑ سے کاماریڈی پانی لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا  لیکن موجودہ حکومت شہر میں پانی کی سربراہی میں ناکام ہوگئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button