تلنگانہ

حضوراکرم ﷺ اور خواجہ غریب نواز کی شان میں دروغ گوئی اور گستاخی نا قابل برداشت _ آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے علماء مشائخ کے وفد کی ڈی سی پی ساوتھ زون سے ملاقات اور تحریری شکایت

حضوراکرمﷺاور خواجہ غریب نواز کی شان میں دروغ گوئی اور گستاخی نا قابل برداشت آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے علماء مشائخ کے وفد کی ڈی سی پی ساوتھ زون سے ملاقات اور تحریری شکایت

حیدر آباد ۔ جون (پریس نوٹ ) سلطان الہند خواجہ خواجگان حضرت سید خواجہ معین الدین حسن سنجری چشتی خواجہ غریب نواز اجمیر شریف کی شان میں گستاخی اور انتہائی جھوٹ و دروغ گوئی پر مبنی  بی جے پی کے رکن اسمبلی گوشہ محل  راجا سنگھ کے بیان پر آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل نے سخت مذمت کرتے ہوۓ اس سلسلہ میں ڈی سی پی ساؤتھ زون پی سائی چینیہ آئی پی ایس سے تحریری شکایت کرتے  ہوۓ را جاسنگھ کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا تا کہ وہ دوبارہ اس طرح کی حرکت نہ کر سکے ۔

آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے علماء مشائخ اور معززین کے وفد نے ڈی سی پی ساؤتھ زون سے ملاقات کر کے بتایا کہ ملک میں اس وقت فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورمختلف طبقات کے درمیان امن و محبت کی ضرورت ہے ایسے میں را جا سنگھ جیسے لوگ پرامن فضا ءکوخراب کر کے نفرت پھیلانا چاہتے ہیں اور اپنے معمولی سیاسی فائدہ کے لئے مختلف طبقات کے درمیان نفرت اور دشمنی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ پولیس  ان عناصر کے خلاف کاروائی نہ کرنے سے ان کے حوصلے بلند ہور ہے ہیں اور وہ من مانی بیانات دے رہے ہیں محسن انسانیت حضوراکرم کی شان اقدس میں گستاخی کی گئی اس پر پولیس کی جانب سے مقدمات درج تو کئے گئے لیکن کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے ۔مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن اپنے نبی پاک کی شان میں ذرا برابر بھی گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کر سکتا۔

ان حالات میں ضروری ہے کہ قانون ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرے جو اس طرح کی گستاخیاں اور نفرت کو پھیلانے کا کام کرر ہے ہیں ۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون کے علاوہ ایڈیشنل ڈی سی پی ساوتھ زون محمد رفیق بھی اس موقع پر موجود تھے

دونوں عہد یداروں نے آل انڈ یا صوفی سجادہ نشین کونسل کے ذمہ داران کو تیقن دیا کہ قانون اس سلسلہ میں ضروری کاروائی کرے گا۔ اس وفد میں کونسل کے نیشنل کوآرڈنیٹر مولانا سید عبدالقادر قادری وحید پاشاہ مولانا سید اولیا حسینی مرتضی پاشاہ قادری جنرل سکریٹری کونسل مولا نا حافظ محد مظفر حسین خان قادری بنده نوازی کنونیز صوفی مولانا سید غلام صمدانی علی قادری جوائنٹ سکریٹری کونسل مولانا حافظ سید کلیم احمد خمینی بندہ نوازی کاشف پاشاہ مولانا سید احمد پاشاہ قادری الملتانی مولانا قاضی شاه شد صوفی عبدالقادر قادری ثانی مولانا احمد با وزیر مسری سید محمدعبداللہ سینی قادری سید مد جعفر حسینی قادری سید خضر احمد سیدابراہیم مرتضی احمد بن محسن باکلکا، عتیق رضا ، جیلانی پاشاہ، سید کاظم حسین مرزا کریم بیگ سیدموسی محمد قادری، سید سعد حسین اور دوسرے شامل تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button