جنرل نیوز

عادل آباد میں عازمین حج کے لئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا کامیاب انعقاد

عادل آباد ضلع حج سوسائٹی کی جانب سے شہر مستقر کے کرسٹل گارڈن فنکشن ہال میں ہفتہ کے روز ضلع عادل آباد کے عازمین حج کے لئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا سابق وزیر و رکن اسمبلی جوگورامنا کی صدارت میں شاندار انعقاد عمل میں لا یا گیا ۔رکن اسمبلی جوگورامنا ٹیکہ اندازی کیمپ کا افتتاح انجام دیا

۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے عازمین حج کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ حج پر جانے والے عازمین کو اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن سے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے صحت کے مسائل کو روکنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے عازمین حج سے سفر حج کے تمام قواعد وضوابط کی پابندی کر نے اور اپنے ملک عظیم بھارت کی اور اپنی ریاست تلنگانہ کی ترقی و خوشحالی اور امن وامان کی برقراری کیلئے دعائیں کرنے کی گزارش کی

۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں حج سوسائٹی کی عمارت کے لیے رقم کی منظوری کے ساتھ تعمیراتی کام جلد شروع ہو جائے گا۔۔اس موقع پر عازمین حج کو طبی عملے نے حفاظتی ٹیکے لگائے۔ اس تقریب میں میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی، حج سوسائٹی کے ضلع صدر شاہد احمد توکل، ممبران محمد آصف الدین،نور خان،لطیف خان،محمد فاروق،ٹی آر ایس پارٹی اقلیتی سیل ٹاؤن صدر سلیم پاشاہ،عبدالمبین،محمد اعجاز احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button