جنرل نیوز

مکتھل میں مسلم قائدین کے وفد نے شان رسول ﷺ میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی

مکتھل _ ضلع نارائن پیٹ کے مکتھل ٹاون  میں مسلم کمیوٹی کی جانب سے گستاخوں کے خلاف سخت کارواٸی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج دوپہر مسلم دانشوروں ، علمإ اور عمائدین شہر پر مشتمل ایک وفد نے مل کر پولیس اسٹیشن اور تحصيلدار کے دفتر  میں  ایک یادداشت حوالے کی۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  مولانا عبد القوی حسامی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان سیکولر ملک ہے یہاں ہر مذہب کے باشندے رہتے ہیں کسی بھی مذہب کے متعلق غلط بیانی کرنا یہ ملک کی سالمیت کیخلاف ہے آج ہم مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں نپور شرما ، نوین جندل اورراجا سنگھ جیسے فرقہ پرست عناصر کےخلاف سخت ایکشن لیں اورمجرموں کو کیفرکردار تک پہچاٸیں تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

اس موقع پر موقع پر یس آٸی راملو   تحصيلدار ایم سرینواس، سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری شکایت درج کرائی۔اس وفد میں عبد القدیر، فیاض. بی شمس الدین،رحیم پٹیل ،سالم، زاہد ، جمشیر دیگر موجود تھے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button