جنرل نیوز

مانسوں کے آغاز میں ہی حکومت نالوں اور نالیوں کی صفائی کرے : مولانا سید رضوان صدر صفا بیت المال اوٹنور کا مطالبہ

مانسون کا آغاز ہوچکا ہے، تلنگانہ کے متعدد اضلاع اور علاقہ جات میں بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، موسم باراں میں بعض علاقوں میں بارش کی کثرت کے سبب مکانوں میں پانی داخل ہوکر مکینوں کی پریشانی کاباعث بنتا ہے، متاثرین میں اکثر غریب افراد ہوتے ہیں، برسات کے پانی کا مکانوں اور گھروں میں داخل ہونے کی سب سے بڑی وجہ نالوں اور نالیوں کا خراب سسٹم ہونا ہے، کیونکہ بہت سی نالیوں میں کچرہ عدم نکاسی اور نالوں میں بڑے بڑے درختوں کے سبب پانی کے آگے بہنے میں رکاوٹ کا باعث ہوتا ہے، جو شہریوں کی تکلیف کی وجہ بنتا ہے،حکومت وقت سے مطالبہ ہیکہ مانسون کے آغاز میں ہی نالوں اور نالیوں کی صفائی کی جائے،

متعلقہ خبریں

Back to top button