جنرل نیوز

مکتھل عیدگاہ کے لئے سی سی روڑ کی تعمیر _ رکن اسمبلی کے ہاتھوں سنگ بنیاد

مکتھل _ 23 جون ( پریس ریلیز) نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل ٹاون میں رکن اسمبلی رام موہن ریڈی نے عیدگاہ کیلۓ سی سی روڑ  کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔  مکتھل عیدگاہ کےلۓ سی سی روڑ کی سخت ضرورت تھی اور مقامی مسلمانوں نے کئی دنوں سے یہ مطالبہ کرتے آرہے تھے کیونکہ بارش کے موسم میں عیدگاہ جانا دشوار ہوتا تھا جس پر رکن اسمبلی راموہن ریڈی نے تیقن دیا تھا کہ سی سی روڑ اور عیدگاہ کی حصار بندی کاکام کیاجاۓ گا

آج صبح13 فٹ چوڑی سی سی روڑ کے کام کا آغاز ہوا جس پر عیدگاہ کمیٹی اور شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رکن عیدگاہ کمیٹی محمد اسحاق نے رکن اسمبلی کی شالپوشی کی ۔اس موقع پر سالم ،بی شمس الدین ، دلدار، عبد المنان ،عبد القدیر، جلیل،منظور الہی، کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button