جنرل نیوز

آل انڈیا گولڈ کپ پرائز منی انڈر 14 اور 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کا حیدرآباد میں انعقاد 5 جولائی تک رجسٹریشن کی تاریخ مقرر

آل انڈیا گولڈ کپ پرائز منی انڈر 14 اور 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کا حیدرآباد میں انعقاد 5 جولائی تک رجسٹریشن کی تاریخ مقرر

 

نظام آباد 27 جون ( محمد یوسف الدین خان اردو لیکس ) آل انڈیا گولڈ کپ پرائز منی انڈر 14 اور 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کا حیدرآباد میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیر سوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے

ڈاکٹر وجئے کمار نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا ک ٹورنامنٹ میں ملک کی تمام ریاستوں سے تعلق رکھنے والے اسکولس، کرکٹ اکیڈمی، کرکٹ کلبس کے علاوہ انفرادی طور پر کھلاڑی جن کی پیدائش یکم جنوری 2006 کے بعد ہوئی ہے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے اہل ہیں ٹورنامنٹ کے میچس ٹی( 20) کی بنیاد (فارمیٹ ) پر منعقد ہونگئے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لئے داخلہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 جولائی مقرر کی گئی ہے 20 جولائی کو ٹیموں کی قرعہ اندازی ہوگی فایئل میچ 15 اگسٹ کو کھیلا جائے گا

اس ٹورنامنٹ میں میان آف دی میچ میان اف دی ٹورنامنٹ بالر، بسٹ بیٹسمین سے نواز جائے گا دیگر مقامات سے ٹورنامنٹ میں حصّہ لینے والے ٹیموں کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے قیام وطعام کی سہولیت فراہم کی جائے گی میچز لیگ کم ناک آوٹ پر ہونگے ہر ایک ٹیم ٹورنامنٹ کے دوران چار میچز کھیل گی اور انٹری فرسٹ کم فرسٹ کی بنیاد پر دی جانے گی مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے

9490051024

یا ویئب سائٹ

apjedu2001.com

پر ملاحظہ کرسکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button