جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ سڑک حادثہ میں ماں کی آنکھوں کے سامنے کم عمر بیٹا ہلاک

حیدرآباد: بے قابو ڈی سی ایم ویان کی ٹکر سے نو سال کا بچہ ہلاک ہو گیا جو اپنی ماں کے ساتھ جارہا تھا۔ پولیس کے بموجب آج الوال کی ایک سپر مارکیٹ کو اشیاء پہنچانے والی ڈی سی ایم وین کے

 

ڈرائیور نے گاڑی کھڑی کی اور ہینڈ بریک نہیں لگایا تھا، اس دوران گاڑی بے قابو ہو کر آگے بڑھ گئی اور راہگیروں کو ٹکر دے دی۔ اس وقت وہاں سے اپنی ماں کے ساتھ گزرنے والا 9 سال کا بچہ ترپال ڈی سی ایم کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔

 

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ مہلوک لڑکا کرشناوینی اسکول میں تیسری جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button