انٹر نیشنل

بنگلہ دیش میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ 16 ہلاک 450 زخمی

نئی دہلی: بنگلہ دیش میں ایک خانگی کنٹینرڈپو میں آئیل ٹینکرپھٹ پڑا اورآگ لگ گئی جس کی وجہہ سے کم از کم 16افراد ہلاک اور قریب 450 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ہفتہ کی رات چٹگاؤں کے سیتا کنڈا علاقہ میں پیش آیا۔ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کنٹینر ڈپو میں کیمیکل کی وجہ سے آگ لگی۔ فائربریگیڈ کے عملہ کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کے دوران زوردار دھماکہ ہوا اوردھماکہ کے ساتھ ہی آگ پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدرشدت کا تھا کہ آس پاس کے مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ 19 فائرانجنوں کو طلب کرکے آگ پرقابو پانے کا کام کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button