نیشنل

دو برس کے دوران ملک میں 22,97,389 بیت الخلاء تعمیر

 سوؤچھ بھارت مشن کے تحت 2090 تک 66,42,221 بیت الخلاء تعمیر کرنے کے نشانے کے مقابلے میں ملک کے شہری علاقوں میں گزشتہ دو برسوں کے دوران اب تک 22,97,389 گھروں میں بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں۔ گزشتہ دو سال کے دوران مشن نشانے کا 35 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے یعنی مشن کے دوران شہری علاقوں میں 40فیصد بیت الخلاء تعمیر کر لئے جائیں گے، جن کا مقصد شہری علاقوں میں کھلے میں رفع حاجت کے عمل کو ختم کرنا ہے۔
ستمبر2016 تک یعنی نشانہ مدت سے تین سال قبل ہی گجرات اور آندھرپردیش میں مشن نشانے کو حاصل کر لیا ہے۔ یعنی گجرات نے 4,06,388 بیت الخلاء کے نشانے کو حاصل کر لیا ہے اور آندھر پردیش میں شہری علاقوں میں 1,93,426 بیت الخلاء تعمیر کر کے کھلے میں رفع حاجت کے عمل کوختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شہری ترقیات کے وزیر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج یہاں شہری علاقوں میں مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
دوسرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریاستوں میں کیرالہ نے 62,450 بیت الخلاء تعمیر کر کے90,986 مشن نشانے کا 68 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے۔ چھتیس گڑھ نے 1,83,726(3,00,000 کا 61 فیصد)، مدھیہ پردیش نے 2,34,377(5،12،389 کا61فیصد) اور تمل ناڈو نے 2, 57,781 (6,02,029 کے مشن نشانے کا 43فیصد) بیت الخلاء تعمیر کئے ہیں۔
ایسی ریاستیں جنہوں نے مشن کے ہدف کے لحاظ سے 30فیصد سے زائد بیت الخلاء تعمیر کئے ہیں، ان میں مہاراشٹر نے 2,07,888 بیت الخلاء تعمیر کر کے 6,29,819 بیت الخلاء تعمیر کرنے کے ہدف کا33فیصد حاصل کیا ہے۔ اترپردیش نے 2,53,979 بیت الخلاء تعمیر کر کے, 237 8,28, بیت الخلاء تعمیر کرنے کے ہدف کا 31 فیصد حاصل کر لیا ہے۔ کرناٹک نے 1,09,704 بیت الخلاء تعمیر کر کے 3,50,000 بیت الخلاء تعمیر کرنے کا 21 فیصد اور جھارکھنڈ میں 47,968 بیت الخلاء تعمیر کر کے 1,61,716 بیت الخلاء تعمیر کرنے کے ہدف کا 30فیصد نشانہ حاصل کر لیا ہے۔
تلنگانہ نے 2,16,075 بیت الخلاء تعمیر کر نے کے مقابلے میں 59,967 بیت الخلاء تعمیر کرکے مشن نشانے کا صرف 28فیصد نشانہ ہی پورا کیا ہے۔ اس کے بعد مغربی بنگال نے 5,15,419 بیت الخلاء تعمیر کرنے کے نشانے کے مقابلے میں 1,20,628 بیت الخلاء تعمیر کر کے نشانےکا 23 فیصد ہی کام پورا کیا ہے۔ پڈوچیری نے9,626 بیت الخلاء تعمیر کرنے کے ہدف کے مقابلے میں 2,135 بیت الخلاء تعمیر کر کے نشانے کا صرف 22 فیصد ہی کام پورا کیا ہے، جبکہ پنجاب نے 1,38,010 بیت الخلاء تعمیر کرنے کے ہدف کے مقابلے میں26,188 بیت الخلاء تعمیر کر کے سب سے کم 19فیصد ہدف حاصل کیا ہے۔
وہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جنہوں نے مشن نشانے کے دس فیصد سے بھی کم بیت الخلاء تعمیر کئے ہیں، ان میں منی پور نے 9 فیصد، بہار نے 7.40فیصد، اتراکھنڈ نے 7 فیصد ، اڈیشہ نے 4.40فیصد ، میزورم نے 3.34فیصد اور اروناچل پردیش نے 1.60فیصد ہدف ہی حاصل کیا ہے۔
سوؤچھ بھارت مشن 2/اکتوبر2014 کو شروع ہوا تھا، جس میں 2011 کی مردم شماری کی بنیاد پر شہری علاقوں میں 1.04کروڑ گھروں میں بیت الخلاء تعمیر کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا ۔ بعدازں 2011-14 کے دوران بیت الخلاؤں کی تعمیر کے پیش نظر مشن ہدف پر نظر ثانی کی گئی اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تجزیئے کی بنیاد پر 66,42,221 بیت الخلاء تعمیر کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا۔
نظرثانی شدہ اہداف کے مطابق 14ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ دہلی کے لئے ہدف کا80فیصد نشانہ مقرر کیا گیا۔ یہ 15ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے نے رواں سال ماہ ستمبر تک 21,64,860 بیت الخلاء تعمیر کئے ہیں، جو کل بیت الخلاؤں کی تعمیر کا 94 فیصد ہے۔ جو ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ہدف کو حاصل کرنے میں پچھڑ گئی ہیں، امید ہے کہ وہ آئندہ تین برسوں کے دوران اس ہدف کو حاصل کر لیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button