تلنگانہ

شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آنے والا کمسن لڑکا فنکشن ہال کے سمپ میں گر کر ہلاک _ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد _ 31 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کے شمس آباد میں ایک فنکشن ہال میں سمپ میں گرنے سے 7 سالہ لڑکے کی موت ہوگئی۔ لڑکے کی شناخت ابھیجیت ریڈی کے طورپر کی گئی ہے جو ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ فنکشن ہال پہنچا تھا۔ شام میں ارکان خاندان نے دیکھا کہ لڑکا لاپتہ ہوگیا ہے

 

جنہوں نے پولیس سے شکایت کی۔رات دیرگئے پتہ چلا کہ فنکشن ہال کے سمپ میں گرنے سے لڑکے کی موت ہوگئی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی لڑکے کے والدین اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے فنکشن ہال کے ذمہ دار کے خلاف لاپرواہی پر کارروائی کرنے کامطالبہ کیا۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button