مسلم تحفظات پر کانگریس کی دستخطی مہم میں عوامی ردعمل

ٹی آر ایس حکومت پر 12 فیصد مسلم تحفظات پر عمل آواری کے لئے دباو کانگریس کی شروع کردہ دستخطی مہم کا عوام میں کافی جوش وخروش دیکھا جارہا ہے

آج ایک ہی دن بعد جمعہ ایک لاکھ افراد نے دستخط کئے.حیدرآباد اور سکندراباد کے 100 سے زاید مساجد میں اس مہم کو کامیاب بناتے ہوے حکومت پر دباو کی امام و خطیب نے عوام سے اپیل کی تھی.

جس کے نتیجہ میں عوام نے بعد نماز جمعہ دستخطی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا.

گریٹر حیدراباد کانگریس کے میناریٹی چیرمین شیخ عبداللہ سہیل اور جنرل سکریٹری سید نظام الدین نے بتایا کہ 4 اپریل کو دستخطی مہم کا گاندھی بھون میں آغاز ہوا تھا اب تک دو لاکھ دستخط حاصل کئے گئے.

انھوں نے کہا کہ 12 لاکھ دستخط حاصل کرتے ہوے حکومت پر دباو ڈالا جاے گا