تلنگانہ

وزیر فینانس راجندر اور دیگر نے ٹی آر ایس صدر مجیب الدین کو تہنیت پیش کی

کاماریڈی ۔7 جون ( اردو لیکس) وزیر فینانس ایٹلا راجندر  نے کاماریڈی می مختلف ترقیاتی کاموں کاافتتاح کیا ۔جن میں امبیڈکر چوراستہ سے جامع مسجد تک بی ٹی روڈ کی تعمیر بھی شامل ہے بعد ازاں وزیر موصوف نے سائی بابا مندر پہنچکر درشن کیااور کاماریڈی کے پارسی راملو فنکشن ھال می ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ تلنگانہ کے تمام طبقات کی مساوی ترقی وبہبود کے چیف منسٹر کے سی آر اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست ترقی اور عوامی بہبود کے کاموں میں ملک میں سرفہرست ہے جلسہ میں  گورنمینٹ وھیپ گمپا گوردھن ریاستی صدر مینارٹی ٹی آر ایس ایم کے مجیب الدین بھی تھے ایٹلا راجنر وزیر مال گمپا گوردھن رکن اسمبلی کاماریڈی نے  ایم کے مجیب الدین ریاستی صدر مینارٹی کو تہنیت پیش کی ۔دیگر ٹی آر ایس قایدین نے بھی مجیب الدین کی نے زبردست تہنیت پیش کی ۔محمد امجد رکن بلدیہ، محمد ضمیر الدین، عبداسلیم  خسرو خان اور دوسرے موجود تھے 

متعلقہ خبریں

Back to top button