حیدرآباد میں ٹماٹر 100تا120 روپئے کیلو

حیدرآباد۔9جولائی(اردولیکس)حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے۔ درآمد میں کمی قیمتوں میں اضافہ کی وجہہ سمجھی جارہی ہے۔ مارکٹ میں تاجر ٹماٹر 100 تا 120 روپئے کیلوفروخت کررہے ہیں۔ دو دن سے ٹماٹر کی قیمت میں معمولی کمی آئی تھی لیکن پھر قیمت بڑھ گئی۔ واضح رہے کہ حیدرآباد کو بنگلور، مدناپلی، معین آباد، چیوڑلہ،وقارآباد،مہیشورم اورابراہیم پٹنم سے ٹماٹر لایا جاتاہے۔