نیشنل

سکم میں برفانی تودے گر پڑے 7 سیاح ہلاک

نئی دہلی: سکم میں آج گینگ ٹاک – ناتھولا سڑک پر، برف کے تودے گِرجانے کے حادثے میں کم سے کم سات سیاح ہلاک ہوگئے۔ برف کے یہ تودے، جواہر لال نہرو سڑک پر 14 میل کی دوری پر جا گِرے۔ ریاست میں یہ سڑک مشہور سیاحتی مقامات چَنگو لیک اور ناتھولا دَرّے کو جوڑتی ہے۔

دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اندیشہ ہے کہ 20 سے 30 سیاح اور پانچ-چھ گاڑیاں، برف میں دَب گئی ہیں۔ ابھی تک تقریباً 23 سیاحوں کو بچایا گیا ہے جن میں گہری وادی سے تعلق رکھنے والے چھ افراد بھی شامل ہیں۔ اِن لوگوں کو فوج، سرحدی سڑکوں کی تنظیم، قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والی ریاستی انتظامیہ اور پولیس پر مشتمل حفاطتی دستوں کی ایک مشترکہ کارروائی میں بچایا گیا ہے۔

زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ سڑک پر سے برف ہٹائے جانے کے بعد پھنسے ہوئے مزید 350 سیاحوں اور 80 گاڑیوں کو بھی نکال لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button