بالی ووڈ اسٹار نیہا دھوپیا کی گاڑی کو حادثہ، فینس مدد کے بجئے لینے لگے سیلفی

مبئی13 اگست/ بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا آج سڑک حادثہ میں معمولی طور پر زخمی ہوگئیں۔ پتہ چلا ہےکہ چندی گڑھ سے ممبئی واپسی کے دوران راستہ میں ان کی کار حادثہ کا شکار ہوئی جس کی وجہہ سے اداکارہ کے کندھے پر چوٹ آئی۔ وہ اپنی کار سے اتر کر سڑک کے کنارے کھڑی ہوئی تھی کہ وہاں سے گذرنے والوں نے انھیں پہچان لیا۔ اداکارہ کے فینس  (مداح)ان کی مدد کرنے کے بجائے ان کے ساتھ سیلفی لینے لینے لگے اور کچھ نے انھیں آٹو گراف کےلئے مجبور کیا۔ چاہنے والوں کی اس حرکت پر اداکارہ حیرت زدہ رہ گئیں۔ بعد ازاں وہ دوسری کارمیں وہاں سے روانہ ہوگئیں۔ حادثہ کے بعد سڑک پر ٹریفک جام ہوگئی۔