جرائم و حادثاتنیشنل

شرابی بیٹے کو بچانے پولیس کی چپل سے پٹائی

نئی دہلی 23 اگست/ شرابی بیٹے کو بچانے کی خاطرماں نے ملازمین پولیس کی ہی چپل سے پٹائی کردی۔ یہ واقعہ راجستھان کے اجمیرمیں پیش آیا۔ اجمیرکا رہنے والا پراوین نامی نوجوان حالت نشہ میں اپنی ماں کو موٹر سائیکل پر لے جارہا تھا۔ پولیس نے اسے روک لیا۔ شراب پی کر گاڑی چلانے پر اسے حراست میں لینے کی کوشش کی جس پر پراوین کی ماں برہم ہوگئی اس نے پولیس کو روکنے کی کوشش کی اور پولیس کے ساتھ الجھ گئی۔ ان میں بحث تکرارہوئی جس کے بعد خاتون نے اپنی چپل سے پولیس ملازمین کی پٹائی کردی۔ پولیس نے ماں بیٹے دونوں کےخلاف کیس درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button