نیشنل

روہنگیا مسلمان پناہ گزین نہیں غیر قانونی تارکین وطن: راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی21 ستمبر/ مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزین نہیں غیرقانونی تارکین وطن ہیں۔ وہ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ روہنگیا میانمار سے بھارت میں گھس آئے وہ رفیوجی نہیں ہے ہمیں اس سچائی کو سمجھنا ہوگا، رفیوجی اسٹیٹس حاصل کرنے کے لئے جو طریقہ کار ہے ان میں سے کسی نے اس پر عمل نہیں کیا اور نہ ہی اس تعلق سے کوئی درخواست داخل کی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کوئی بھی ملک اس بات کے لئے آزاد ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کاروائی کرسکے، لوگوں کو اس بات کو سمجھنا چاہئے کہ اس کا معاملہ ملک کی قومی سلامتی سے جڑا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button